اشتہار

ابوظبی: نان رجسٹرڈ گاڑیوں کا چالان نہیں ہوگا، محکمہ ٹریفک کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ میونسپلٹی اور ٹرانسپورٹ (ڈی ایم ٹی) نے اعلان کیا ہے کہ دو جنوری سے نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو بڑا ریلیف دیا جائے گا۔

ابوظبی کے ٹول پلازہ کے دروازے پر نصب ٹریفک سسٹم نان رجسٹرڈ گاڑیوں کا چالان کرتا تھا البتہ محکمے نے اب خوش خبری سنائی کہ ایسا نہیں ہوگا اور یہ چھوٹ تین مہینے تک رہے گی۔

محکمے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’دو جنوری سے نان رجسٹرڈ گاڑیوں کا ٹول گیٹ پر کسی قسم کا کوئی جرمانے کے چالان نہیں کاٹے جائیں گے‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ٹول ٹیکس : متحدہ عرب امارات کے عوام کیلئے خوشخبری

حکومت کی جانب سے یہ چھوٹ اس لیے دی گئی تاکہ مالکان اپنی گاڑیوں کو رجسٹرڈ کروائیں ، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد ڈرائیورز پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے بلکہ اُن کی گاڑیاں بھی ضبط کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ابوظبی سے دبئی جانے کے لیے موٹروے استعمال کرنا ضروری ہے، یومیہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس روڈ کو استعمال کرکے ایک ریاست سے دوسری ریاست سفر کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں