جمعہ, مارچ 7, 2025
اشتہار

جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، ایرانی صدرحسن روحانی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کے آزادی پسند ممالک جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، جنرل سلیمانی کی شہادت نے ایرانی عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بغداد میں امریکی راکٹ حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا، ایرانی جنرل کی امریکی حملے میں ہلاکت پر ایرانی صدرحسن روحانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا جنرل سلیمانی کی شہادت نے ایرانی عزم کو مزید مضبوط کیا ، ایران اور خطے کے آزادی پسند ممالک جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ عراق کے وزیراعظم نے ملکی وقار پر حملہ قرار دیا۔

دوسری جانب ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ امریکی حملے سے کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا جبکہ سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا ٹرمپ نے جلتے بارود میں آگ لگا دی ہے۔

چین نے ایران اورامریکا سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے اور روس اورفرانس کا بھی کہنا ہے کہ امریکی حملے سے خطے میں کشیدگی بڑھےگی۔

یاد رہے بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت نو افرادجاں بحق ہوگئے تھے ، ان کے قافلے کومیزائل سےنشانہ بنایا، پینٹاگون کا کہنا تھا کارروائی صدرٹرمپ کے حکم پرکی گئی۔

مزید پڑھیں : ایران نے امریکی حملہ بے وقوفانہ قرار دے دیا، اسرائیل میں ہائی الرٹ

جنرل قاسم سلیمانی کونشانہ بنانے کے بعد امریکی صدرنےامریکی پرچم کی تصویرٹوئٹرپرشئیرکی، جس کے جواب میں ایران کے سوشل میڈیا صارفین نے ایرانی پرچم کی تصاویر پوسٹ کردیں۔

دوسری جانب امریکی کارروائی پرایران نے سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے حملےکوعالمی دہشت گردی قراردیا، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے امریکا کو نتائج کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی، امریکی اقدام خطرناک، احمقانہ اور کشیدگی کو بڑھانے والا ہے۔

خیال رہے جنرل قاسم سلیمانی قدس فورس کےسربراہ تھےجوصرف رہبرِ اعلی آیت اللہ خامنہ ای کوجوابدہ ہے، قدس فورس کاکام بیرون ملک خفیہ آپریشن انجام دینا ہے اور اس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ایران میں ہیرو تصور کیا جاتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں