اشتہار

مگرمچھ کا شہری پر حملہ، ٹانگ اور ہاتھ چبا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے : افریقی ملک زمبابوے میں خونخوار مگر مچھ نے جھیل میں مچھلیاں پکڑنے والے شخص پر حملہ کر کے ٹانگ کچل دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 31 سالہ نامعلوم شخص اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں واقع ایک جھیل پر رات گئے شکار کررہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آدم خور مگرمچھ نے حملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 20 فٹ طویل مگرمچھ کے حملے ے باعث متاثرہ شخص کی ٹانگ تقریباً ٹکڑے ہوگئی جبکہ ایک انگلی بھی مگرمچھ نے چبا ڈالی۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص نے طویل جدوجہد کے بعد خود مگرمچھ کے جبڑوں سے آزاد کرایا تاہم اس دوران مگرمچھ نے متاثرہ شخص کی ایک انگلی بھی چبا لی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کو 5 گھنٹے بعد اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور سرجری کے دوران ڈاکٹرز نے جسم کا متاثرہ حصّہ کاٹ کر علیحدہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق مگرمچھ عموماً مچھلیاں کھاتے ہیں جبکہ کبھی کبھی وہ زیبرا، گینڈے، چڑیوں اور دیگر مگر مچھوں کو بھی اپنی خوراک بناتے ہیں۔

اسپتال کے مرکزی دروازے پر آدم خور مگر مچھ کا ڈیرہ، لوگ خوفزدہ

خیال رہے کہ سنہ 2018 میں زمبابوے کے شمالی شہر ہاوان میں اسپتال کے مرکزی دروازے پر آدم خور مگر مچھ نے ایک خاتون پر حملہ کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں