ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

میئر کراچی وسیم اخترکے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میئرکراچی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، تیموراختر نے سال نوکے موقع پر ہوائی فائرنگ کی اور اپنے گن مین کے ساتھ مل کرنوجوان کوتشددکانشانہ بنایاتھا۔

تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اخترکےبیٹےتیموراخترکوبدمعاشی اورہوائی فائرنگ کرنامہنگاپڑگیا ، تیموراختر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ نوجوان حسنین حیدرنےدرخشاں تھانےمیں درج کرایا۔

مقدمے میں جھگڑا، سنگین نتائج کی دھمکیاں اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا میئرکراچی کے بیٹے تیمور اختر نے نیوایئرنائٹ پر تلخ کلامی کے بعد ہوائی فائرنگ کی اور اسلحے کے بٹ سے مار پیٹ کے بعد گن مین کے ساتھ اپنی گاڑی میں بٹھانے کی بھی کوشش کی، حسنین حیدر اور دوستوں کی مزاحمت پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ تیمورجھگڑتا رہااوراپنےوالدکےنام پردھمکاتا رہا اور گارڈزکےساتھ ملکرمجھےتشددکانشانہ بنایا، ڈیفنس میں 2 مقام پر مجھے اور میرےدوستوں کو زدوکوب کیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے اب تک میئرکراچی کےبیٹے تیمور اختر کوگرفتارنہ کیا۔

خیال رہے میئرکراچی کابیٹا بیرون ملک جھگڑوں کی وجہ سے سزا اور ڈیپورٹ ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں