جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں علاقائی صورت حال بالخصوص مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے رابطہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے بامقصد رابطے کیے جانے چاہئیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر ممکن طور پر تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے، خطے میں امن و استحکام کے لیے سب تعمیری کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں صورت حال کو کشیدہ کررہا ہے، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں، امریکی مفادات، اہلکاروں، تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد دنیا بھر میں رابطے شروع کردئیے ہیں، مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی سے امریکی صدر کے اقدام سے متعلق گفتگو کی۔

مائیک پومپیو نے فرنچ اور برطانوی ہم منصب کو بھی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے لوگوں اور مفاد کا تحفظ کرے گا، ایران کے اقدامات خطے میں عدم استحکام کا باعث ہیں۔

یاد رہے کہ بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، ان کے قافلے کومیزائل سےنشانہ بنایا، پینٹاگون کا کہنا تھا کارروائی صدرٹرمپ کے حکم پرکی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں