تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

آج بھی خود کو فن کا ایک طالبعلم سمجھتا ہوں، وسیم عباس

کراچی : سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوسکتا کیونکہ کسی بھی شعبے میں ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل آرٹ ہے اور فنکار کی پوری زندگی اس کی باریکیوں کو سمجھنے میں گزر جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ کسی بھی شعبے میں ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔

وسیم عباس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر، ٹی وی اور فلموں پر کام کرچکا ہوں اور ذاتی پروڈکشن بھی کی ہے، میں نے ایک بھرپور زندگی گزاری ہے اور اس سے مطمئن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ڈرامہ انڈسٹری کا مرکز تھا مگر چند نا اندیش لوگوں کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو گئی اور اسی وجہ سے بہت سارے فنکاروں کو لاہور چھوڑ کر کراچی شفٹ ہونا پڑا۔

اداکار وسیم عباس نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر آج بھی خود کو فن کا ایک طالبعلم سمجھتا ہوں ۔

Comments

- Advertisement -