لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھری محفل میں نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر آبپاشی محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فواد چوہدری اور مبشر لقمان میں جھگڑا ہوگیا، فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ دے مارا جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سارا واقعہ 25 سے 30 سکینڈ پر مبنی تھا جس کے بعد وہاں موجود وفاقی وزراء اور دیگر مہمانان نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کو علیحدہ کیا۔
مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئ تعلق نہیں یہ وہ طوائفیں ہیں جوصحافت میں گھس گئ ہیں، ایسے صحافتی دلالوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔ https://t.co/5YQhc8eQMK
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 5, 2020
معلوم ہوا ہے کہ تقریب میں جہانگیر ترین سمیت وفاقی و صوبائی وزراء سمیت متعدد اعلیٰ شخصیات موجود تھیں اور وہ اس غیر معمولی واقعے پر دنگ رہ گئے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مبشرلقمان جیسے لوگوں کاصحافت سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ صحافت میں گھس گئےہیں ایسے لوگوں کوبے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔