تازہ ترین

نامناسب لباس اور اونچی آواز میں موسیقی سننے پر کئی افراد گرفتار

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں نامناسب لباس پہننے اور اونچی آواز میں موسیقی سننے پر پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں اخلاق عامہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مکہ ریجن کی پولیس نے 22 افراد کو گرفتار کرلیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نامناسب لباس پہنا، اونچی آواز میں موسیقی سنی اور عوامی مقامات پر آگ جلائی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں اخلاق عامہ قوانین کے تحت نامناسب لباس پہننے، اونچی آواز میں موسیقی سننے اور عوامی مقامات پر آگ جلانے پر پابندی ہے۔ پولیس نے بائیس افراد کو گرفتار کرکے قانون کی شق 444 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کی جانب سے یہ گرفتاریاں تین دن کے دوران گشت کے نتیجے میں عمل میں آئیں۔

سعودی عرب: عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر 200 ریال جرمانہ

سعودی کابینہ نے اخلاق عامہ کا قانون گزشتہ سال متفقہ طور پر منظور کیا تھا اور وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں تک قانون کی سمری پہنچائی گئی تھی۔ بعد ازاں اداروں کو سخت عمل درآمد کرانے کا بھی حکم دیا گیا۔

اخلاق عامہ قانون کے تحت عوامی مقامات پر کسی بھی مقصد کے لیے آگ نہیں جلائی جاسکتی۔ مذکورہ قانون سے قبل ساحل پر بڑی تعداد میں لوگ باربی کیو کیا کرتے تھے جس سے اٹھنے والے دھوئیں سے وہاں موجود دیگر افراد کو پریشانی ہوتی تھی۔

Comments

- Advertisement -