اشتہار

انشاءاللہ کی اہمیت یورپ میں بھی تسلیم

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمن حکومت نے مسلمانوں کا معروف ترین عربی لفظ ‘انشاءاللہ’ (اللہ نے چاہا) جرمن لغت ڈیوڈین میں شامل کرلیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک نے بھی انشاءاللہ کو تسلیم کرلیا ہے جس کا واضح ثبوت جرمن لغت میں اس معتبر ترین عربی لفظ کا شامل ہونا ہے۔

مسلمان ہر کام کو شروع کرنے سے پہلے، یا کسی نہ کسی بات کے دوران انشاءاللہ ضرور کہتے ہیں جیسے کہ ‘انشاءاللہ کل ملاقات ہوگی’ جو کسی کام کے خیریت سے مکمل ہونے کی امید کےلیے بطور دعا کہا جاتا ہے۔

- Advertisement -

اسی لیے جرمن حکام کی جانب سے اس لفظ کو جرمن لغت ڈیوڈین میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

انشاءاللہ اب جرمن لفظ کے طور پر بھی استعمال ہوگا، جرمن میں انشاءاللہ کو (NSCHALLAH) کہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ فی الحال اس لفظ کو صرف جرمن لغت کی ویب سائٹ پر تحریر کیا گیا ہے، پرنٹ ورژن میں کب درج کیا جائے گا اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ جرمنی یورپ کا وہ ملک ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی 5 لاکھ سے زائد ہے اور یہ مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ کے یورپ کا دوسرا ملک ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈین جرمنی کی مقبول ترین لغت ہے جو سنہ 1880 میں پہلی مرتبہ شائع کی گئی تھی اور اس کے بعد سے مسلسل اس کی اشاعت جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اب اس کا 27 واں ورژن شائع ہوگا، جس میں انشاءاللہ لفظ ‘انشاءاللہ بھی درج ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں