جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سجل علی کی پوسٹ پر سونم باجوہ کا کمنٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی پوسٹ پر بھارت کی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

اداکارہ سجل علی نے اپنے نئے ڈرامے کی پوسٹ شیئر کی تو انہیں مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی جن میں بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ بھی شامل تھیں۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی، امر خان، مایا علی، زارا نور نے بھی سجل علی کی پوسٹ پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کمنٹ کرنے والوں میں ناصرف پاکستان بلکہ بھارتی شخصیات بھی پیش پیش رہیں، پہلے شبانہ اعظمی انکی مسکراہٹ پر فدا دکھائی دیں تو سونم باجوہ کے محبت بھرے کمنٹ نے بھی سب کی توجہ حاصل کرلی۔

سونم باجوہ نے سجل علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ مجھے حیران کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں‘۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سونم باجوہ نے سجل علی کی تعریف کی ہو وہ اس سے قبل بھی ان کی تعریف کرچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں