کراچی: معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی نماز جنازہ نور باغ قبرستان میں ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی نمازجنازہ نور باغ قبرستان میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سمیت دیگرججز نے شرکت کی۔
معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی نماز جنازہ میں سابق کرکٹر معین خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ فخرالدین جی ابراہیم کی تدفین والدین کے پہلو میں کی جائے گی۔
معروف قانون دان جسٹس(ر) فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے
معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل، سابق چیف الیکشن کمشنر، جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے، مرحوم کئی اہم عہدوں ہر فائز رہے۔
معروف قانون دان بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں 1928 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 91 برس تھی۔
وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔