اشتہار

ابلا انڈا چند سیکنڈ میں چھیلنے کا آسان طریقہ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

انڈا ابال کر اُسے چھیلنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہے، اس لیے کئی لوگ ایک انڈے کو چھیلنے میں پندرہ پندرہ منٹ بھی لگا دیتے ہیں۔

آپ نے کبھی ابلا ہوا انڈا چھیلا ہے؟ اگر ہاں تو آپ پھر اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ چھلکے کو انڈے سے علیحدہ کرنے اور اُسے صاف کرنا کس قدر مشکل مرحلہ ہے البتہ امور خانہ داری سے جڑی خواتین اور حضرات اسے نہ صرف جلدی بلکہ احسن طریقے سے بھی انجام دیتے ہیں۔

ویسے تو انڈے چھیلنے کے لیے کوئی تراکیب اور ٹوٹکے سامنے آچکے ہیں مگر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ابلا انڈا تین سیکنڈ سے بھی کم وقت میں چھیلنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عارضہ قلب اور فالج میں‌ مبتلا افراد انڈا استعمال کرسکتے ہیں؟

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک شخص نے انڈا ابالنے کے بعد اُسے گلاس میں ڈالا، گلاس میں تھوڑا سا پانی بھی موجود تھا، بعد ازاں انہوں نے دو سے تین بار ہلایا تو انڈا ایک طرف اور چھلکا ایک طرف ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں