اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس اقدام سےمجرموں کیخلاف پنجاب پولیس میں زیروٹالرنس کے نئے کلچر کا مثبت پیغام جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب میں سنگین جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب ایکشن پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور پنجاب پولیس کو مبارک دیتے ہوئے کہا اس اقدام سے مجرموں کیخلاف پنجاب پولیس میں زیروٹالرنس کے نئے کلچر کا مثبت پیغام جائے گا۔
I want to congratulate IG Punjab Shoaib Dastgir and the Punjab police for successfully going after hardened criminals in the province. This has sent a positive message of a new culture of zero tolerance in the Punjab police for criminals.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2020
یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں ماڈل پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پرکہا تھا کہ پولیس کو سیاسی دباؤ سے دور کیا اور میرٹ لائے، پنجاب پولیس کو بھی کے پی پولیس جیسا دیکھنا چاہتا ہوں، تھانہ کچہری اور پٹواری سیاست نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھیں : پنجاب پولیس کو بھی کے پی پولیس جیسا دیکھنا چاہتا ہوں ، وزیراعظم
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب پولیس اچھا کام کرتی ہے تو وہ ملک کی تقدیر بدل دیتی ہے، امید ہے ماڈل پولیس اسٹیشنز پورے پنجاب کے لیے مثال بنیں گے۔
انھوں نے کہا تھا پنجاب پولیس میں نئی سوچ آچکی ہے، پولیس کے مسائل حل کریں گے، فنڈز بھی جاری کریں گے، کوئی کام مشکل نہیں، انسان ارادہ کرے تو سب کچھ کرسکتا ہے۔