اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عمانی وزیر مذہبی امور سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عمانی وزیر مذہبی امور سلطان قبوس بن سید کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، وزیراعظم نے سلطان قبوس بن سید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان اورعمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھاسکتےہیں۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں بدترین انسانی صورتحال سےعمانی وزیرکوآگاہ کیا اور کہا مقبوضہ کشمیر میں5 ماہ سے بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے۔
وزیراعظم نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں سےامتیازی سلوک کی بی جےپی پالیسیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
H.E. Mr. Abdullah Bin Muhammad Bin Abdullah Al-Salmi, Minister for Endowment & Religious Affairs Kingdom of Oman, called on Prime Minister Imran Khan in Islamabad.
Minister for Religious Affairs Pir Noor-Ul-Haq Qadri was also present during the meeting. pic.twitter.com/MHhBqmlpWU
— PTI (@PTIofficial) January 8, 2020
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی اور وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، خطے میں تنازع سےپاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران امریکاکشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، ایران اورسعودی عرب تنازعات ختم کرنےکیلئےبھی کوششیں کی، پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا اور امن کےفروغ،تنازعات کے خاتمے کیلئےکردار ادا کرے گا۔