تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کینیڈا کے وزیر اعظم نے ’خط‘ رکھ لی، تصاویر وائرل

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خط رکھ لی، اُن کا یہ انداز دنیا بھر میں مقبول ہوگیا اور صارفین نے اسے بہت زیادہ پسند بھی کیا۔

کینیڈین وزیراعظم کے ترجمان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جسٹن ٹروڈو کی تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ کچھ سوچتے نظر آرہے ہیں اور اُن کے چہرے پر داڑھی بھی موجود ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے 6 جنوری 2020 کی تاریخ بھی درج کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر ہونے ہوئیں تو دنیا بھر میں رہنے والے مداحوں نے 48 سالہ جسٹن ٹرڈو کے نئے انداز کو خوب سراہا۔ علاوہ ازیں اُن کی تصاویر ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر ہوئیں جو وزیراعظم ہاؤس کے فوٹو گرافر نے ایک اجلاس کے دوران بنائی ہیں۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے اپنے والی کی پیروہی کرتے ہوئے نیا انداز اختیار کیا کیونکہ اُن کے چہرے پر بھی خط تھی۔

یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو کے والد 1968 سے 1984 تک کینیڈا کے وزیر اعظم رہے ہیں انہوں نے 15ویں وزیراعظم کی کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

جسٹن ٹروڈ نے 2015 میں لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑا اور وہ وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے، بعد ازاں 2019 میں بھی عوام نے اُن پر اعتماد کا اظہار کیا اور وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔

Comments

- Advertisement -