اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکیج سے 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے، نوید احمد سبزل روڈ پر فلیٹ میں خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

- Advertisement -

مقتول نوید کے بھائی کا کہنا ہے کہ رابطہ نہ ہونے پر بھائی کے گھر پہنچا تو پانچوں افراد مردہ پائے گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی نعشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ریسٹونٹ میں گیس لیکیج سے دھماکا، 13 افراد زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2019 میں اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج سے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ قریبی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، دھماکے میں جھلسنے والے تمام افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں