اشتہار

سوئمنگ پول میں تیرتی کار کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے جنوب مشرقی علاقے فلوریڈا میں واقع ایک ہوٹل کے سوئمنگ پول میں پڑی گاڑی کی تصویر وائرل ہوگئی۔

گاڑی سوئمنگ پول میں اس انداز سے پڑی تھی کہ گویا تیراکی کے مزے لے رہی ہو، ابتدا میں صارفین شاید ایسا ہی کچھ سمجھ رہے تھے مگرپولیس نے اس افسوسناک واقعے کی حقیقت بیان کی تو  سب ہی افسردہ ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فلوریڈا میں واقع ہوٹل کے باہر پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے دوران ڈرائیور سے بریک کے بجائے ریس دب گئی جس کے بعد گاڑی دیوار پھاڑتی ہوئی ہوٹل کے سوئمنگ پول میں آگری۔

- Advertisement -

خوش قسمتی سے جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، پول میں کوئی شخص موجود نہیں تھا، ڈرائیور کو ہوٹل کے ملازمین نے باحفاظت باہر نکالا البتہ اُسے معمولی خراشیں ضرور آئی ہیں۔

محکمہ پولیس نے واقعے کی تصاویر اور تفصیل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی جس پر صارفین نے ڈرائیور کا خوب مذاق بنایا اور اُسے آئندہ احتیاط سے گاڑی کھڑی کرنے کا مشورہ دیا۔ مذکورہ واقعہ چار جنوری کی شام پیش آیا۔

https://www.facebook.com/westpalmbeachpolice/posts/10157265004808167

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں