اشتہار

پاکستانی نژاد خاتون امریکا کے بڑے شہر کی میئر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: پاکستانی نژاد امریکی خاتون سنبل صدیقی امریکا کے اہم شہر کیمبرج کے میئر منتخب ہوگئیں، انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اعلیٰ امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے حوالے سے مشہور شہر اور ریاست کیمبرج میں پاکستانی امریکی سنبل صدیقی پہلی مسلمان میئر منتخب ہوئیں۔

سنبل صدیقی اس سے قبل دو بار کونسلر کا انتخاب جیت چکی ہیں، انہیں ایوان نے متفقہ طور پر ووٹ دے کر میئر منتخب کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون ریاست کی پہلی مسلمان میئر منتخب ہوئیں۔سنبل صدیقی اُس وقت کونسلر تھیں کہ جب الانا میلن کیمبرج شہر کی ڈپٹی میئر تھیں۔

- Advertisement -

پیر کی صبح 9 رکنی کونسل کی حلف برداری کے بعد نئے منتخب ہونے والے کونسلر نے صدیقی کو میئر منتخب کیا۔  انہوں نے 6 جون کو سٹی ہال سولیوان چیمبر میں کیمبرج کے 77ویں میئر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنبل صدیقی ریاست کی مجموعی طور پر 77ویں میئر ہیں جبکہ وہ 1972 کے بعد واحد خاتون ہیں جنہوں نے اہم عہدے کا حلف اٹھایا۔

اس سے قبل 1972 میں باربرا اکیرمان پہلی بار کیمبرج کی میئر منتخب ہوئیں تھیں، ریاست کی تاریخ میں پہلی بار کوئی مسلم میئر منتخب ہوا ہے۔

حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنبل کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے ساتھیوں سے بہت کچھ سیکھا اور بہت زیادہ محنت بھی کی، ہم ریاست میں عوامی اقدامات کریں گے اور سب سے پہلے سستے گھروں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں