اشتہار

دبئی والوں کے لیے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہری محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے متعارف کرائی گئی آن لائن ٹیکسی سروس 15 جنوری سے استعمال کرسکیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حالائے ہیلنگ نامی آن لائن ٹیکسی سروس گزشتہ برس اگست میں متعارف کرائی گئی تھی جس نے مختصر عرصے میں شہریوں کے اعتبار پر پورا اترتے ہوئے اہم اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

دبئی روڈز اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے متعارف کرائی گئی ٹیکسی سروس نے چند ماہ میں ہی 20 لاکھ سے زائد رائیڈز مکمل کی تھیں جن میں سامان کی ترسیل (ڈسپیج) رائیڈز بھی شامل تھیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، پیسے بچانے والی ایپ دوبارہ آگئی

ای ہیلنگ ایپ کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے خصوصاً بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ہالا نے اپنے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ اور کریم ٹیکسی سروس سے اشتراک کیا تاکہ شہری زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں۔ اب خبر یہ ہے کہ یہ ٹیکسی سروس 15 جنوری سے پھر کام شروع کردے گی جس کے بعد شہری چند منٹوں میں ہی اپنی سواری بلا سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں