اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں این آراو نہیں دوں گا، این آر او تو ہوگیا، پاکستان میں بدقسمتی سےسویلین بالادستی کبھی نہیں رہی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا اپنے بیان میں بھارت کے حوالے سے کہا جن بھارتیوں نےمسلمانوں کاساتھ دیا، ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، بھارت کی اکثریتی آبادی مودی کاہاتھ روکناچاہتی ہے۔
اعتزازاحسن کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق کہنا تھا کہ 150دن سےزائدہوگئےبھارت نےمقبوضہ وادی میں کرفیولگارکھاہے، بھارتی عوام اس ظلم کےخلاف کھڑی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا پاکستان میں بدقسمتی سےسویلین بالادستی کبھی نہیں رہی، آج بھی عمران خان کہتا ہے این آراو نہیں دوں گا، این آر او تو ہوگیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے ووٹ فروخت کردیے، ایم این ایز اور سینیٹرز کو پیش کردیا گیا، اس کی قیمت لگائی گئی، بلاول بھٹو نے بھی مسئلہ اٹھایاکہ بل میں ترامیم ہوں، میاں صاحب نے اتنازور دار خط لکھا کہ خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی۔
آرمی ایکٹ بل سے متعلق اعتزاز احسن نے کہا میاں نوازشریف پر پہلے دن سے اعتبار نہیں کرتا، وزیراعظم اور صدر کی صوابدید ہوتی ہے، آرمی چیف ہٹایا جاسکتا ہے۔