ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شدید بارشوں کے باعث دبئی اور پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی/ کراچی : متحدہ عرب امارات (ایو اے ای ) میں گزشتہ رات سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔

پی آئی اے نے بھی تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک بار پھر خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔

دبئی میں گزشتہ رات سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سسلسلہ جاری ہے جس کے باعث متعدد شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

جس کی وجہ ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، اکثر سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، دوسری جانب پی آئی اے نے بھی تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔

کراچی سے دبئی کی دو طرفہ پروازیں پی کے 213اور 214منسوخ جبکہ اسلام آباد سے دبئی کی دو طرفہ پروازیں پی کے235اور 236منسوخ اور پشاورسے دبئی پروازیں پی کے 283 اور 284بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسے میں پی آئی اے انتظامیہ نے منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کےلیے پلان تیار کرلیا۔

کل اسلام آباد سے دبئی پروازوں کیلئے بوئنگ777بڑا جہاز آپریٹ کیا جائے گا، اس کے علاوہ لاہور سے دبئی پروازوں 203اور 204 کے لیے بھی بوئنگ 777 استعمال ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں