اشتہار

’طیارہ حادثہ، شوہر کی منتیں کرتی رہی، اس جہازمیں سوار نہ ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کیف: یوکرین طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میں شوہر کی منتیں کرتی رہی کہ اس جہاز میں سوار نہ ہوں اور اسے نہ اڑائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی طیارہ اڑانے والے پائلٹ کی اہلیہ کترینا گیپونینکو نے انکشاف کیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنے شوہر کی منتیں کرتی رہی تھی کہ وہ جہاز میں سوار نہ ہوں اور اسے نہ اڑائیں لیکن وہ میری باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چلے گئے۔

کترینا کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی کے باعث شدید خطرہ محسوس ہورہا تھا، میں نہیں چاہتی تھی کہ شوہر جہاز لے کر ایران کی فضائی حدود میں جائیں۔

- Advertisement -

کترینا کا کہنا تھا کہ اس روز میرے شوہر ولودمیر نے مجھے کہا کہ ایران اور امریکا کی کشیدگی کے باعث ہوسکتا ہے کہ پرواز منسوخ ہوجائے لیکن جب پرواز منسوخ نہیں کی گئی تو مجھے شدید پریشانی لاحق ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ایرانی کمانڈرنے یوکرین طیارے کی تباہی پر قوم سے معافی مانگ لی

ان کا کہنا تھا کہ میں آخری وقت تک انہیں جہاز اڑانے سے روکتی رہی لیکن انہوں نے مجھے جواب دیا کہ ہمیں مشکل صورت حال میں پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے، اگر میں نہیں جاؤں گا تو کوئی اور جائے گا، میں پھر بھی ولودمیر کو روکتی رہی لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی اور چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ولودمیر پرواز کے تین پائلٹوں میں تجربہ کار تھے، یوکراینی انٹرنیشنل ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ولود میر کو 12000 گھنٹے تک 737 طیارہ اڑانے کا تجربہ تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے غلطی سے یوکرینی طیارے کو مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور عملے سمیت 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں