بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، 3 کشمیری نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلواما میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، پلواما کے علاقے گلشن پورہ میں داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عمر فیاض لون، فیضان حامد اور عادل بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 3 کشمیری شہید

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 161 دن سے کرفیو نافذ ہے، شدید سردی میں شہری ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔

یاد رہے کہ 2 جنوری کو بھی قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثرہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں