ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کے فیصلے کے بعد گورنر ہاؤس میں اجلاس کا وقت تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کی کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کے فیصلے کے بعد گورنر ہاؤس میں اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں آج ہونے والے کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، یہ فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس اب صبح ساڑھے 10 کی بہ جائے دوپہر ڈھائی بجے ہوگا، فیصلے کے مطابق اجلاس سے قبل حکومتی وفد ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گی، اور انھیں اجلاس میں شرکت کے لیے آمادہ کیا جائے گا۔

ایم کیوایم کا کراچی بحالی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت سے انکار

ذرایع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی ناراضی کے باعث اجلاس کے شیڈول ٹائم کی تبدیلی پر غور ہوا تھا، اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس کا وقت تبدیل کر کے پہلے ایم کیو ایم قیادت سے بات کی جائے، پی ٹی آئی کی کوشش ہوگی کہ ایم کیوایم رہنما اجلاس میں شرکت کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان نے ایک اور سخت فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ کراچی کی سیاست میں ایک اور ڈرامائی موڑ بھی آ گیا ہے، خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انھوں نے کہا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے، ہمارے پاس ایک ہی وزارت تھی، پی ٹی آئی نے دوسری وزارت کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

اس سے قل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی کو فون کر کے کہا کہ آج دوپہر ایک بجے پی ٹی آئی کا وفد بہادر آباد جائے گا، حکومتی وفد کی جانب سے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں گے، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فونک یا، گورنر سندھ نے اتحادیوں کے مطالبات کو جائز قرار دے دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں