اشتہار

ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے قائم مقام سربراہ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو ملک کا قائم مقام سربراہ مقرر کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا عمان کے دورے پر روانہ ہوئے، انہوں نے اپنی غیر حاضری میں ملک کے تمام امور کا اختیار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دے دیا۔

اس ضمن میں سعودی فرمانروا کی جانب سے شاہی فرمان بھی جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بیرونِ ملک دورے کے دوران ولی عہد مملکت کے تمام امور بطور نائب الملک چلائیں گے۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ آج پیر 13 جنوری 2020 سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نائب الملک ہوں گے۔ سرکاری نوٹی فکیشن تمام متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کردیا گیا۔

یاد رہے کہ سعودی فرمانروا پیر کے روز عمان کے سلطان قبوس بن سیعد کے انتقال کی اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے لیے مسقط پہنچے۔

شاہ سلمان نے سلطان حتیم بن طارق سے شاہی محل ال عالم میں ملاقات کی اور سلطان قبوس کے انتقال پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں