تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

مادر وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور مادروطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، اجلاس میں خطے اور ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بھی اجلاس میں زیرغور آیا، اس دوران مشرق وسطیٰ کی صورت حال بالخصوص امریکا ایران تنازعے پر بات چیت ہوئی، بھارت کا غیرذمہ دارانہ بیان خطے کے امن واستحکام پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، قومی سلامتی اور مادروطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف سے امریکی سیکریٹری دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -