تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

آسکر نامزدگیوں پر مہوش حیات کا اعتراض

کراچی: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں پر سوالات اٹھا دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مہوش حیات نے آسکر نامزدگیوں پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’گزشتہ روز ہونے والی آسکر نامزدگیوں سے ایک بات واضح ہے کہ جداگانہ حیثیت اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مغربی فلم انڈسٹری کو ابھی بہت لمبا سفر طے کرنا ہے تاکہ وہ اس اختلاف کو ختم کرسکے، اگر کوئی آگے بڑھ کر یہ کام نہیں کرتا تو شاید وقت آگیا ہے کہ ہم خود آگے بڑھیں اور اپنی کہانیوں سے دنیا کو آگاہ کریں‘۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل آسکر ایوارڈز کی نامزدگیاں سامنے آئیں تھیں، جن میں سے ہالی ووڈ کی فلم جوکر کو سب سے زیادہ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا، علاوہ ازیں بہترین فلموں میں فورڈ ورسز فیراری، دی آئرش مین، جورجویبت، جوکر، لٹل ویمن، میرج اسٹوری، 1917، ونس اور پیراسائٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہترین اداکار، اداکارؤں، معاون اداکار، ڈائریکٹر، سینما ٹوگرافی، میوزک ڈائریکٹر وغیرہ کی نامزدگیاں بھی کی گئیں جو تقریباً ان ہی فلموں سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں بہترین فلم کی کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں