ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی، ماں اور 2 کمسن بیٹیوں کو اغوا کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب ماں اور 2 کمسن بیٹیوں کو اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب ماں اور 2 کمسن بیٹیوں کو اغوا کرلیا گیا، ملیر کینٹ تھانے میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو روز پہلے پیش آیا، بچوں کا باپ شہر سے باہر تھا، گھر سے ایک موٹرسائیکل، نقدی اور سونا بھی غائب ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ملیر کینٹ پولیس کے مطابق مدعی نواز نے مغوی کلثوم بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، ممکنہ طور پر اغوا میں خاتون کے گھر والے ملوث ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، باپ کے نہ ملنے پر ملزمان نے کمسن بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ذاتی دشمنی کی بنا پر ملزمان نے 2 کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان صبح گھر پر پہنچے، انڈا پراٹھے کا ناشتہ بنوایا اور ناشتہ کرنے کے بعد پہلے گھر پر موجود شازیہ کو گولیاں ماریں اس کے بعد باہر گلی میں کھیلتے ماجد اور یاسین کو پکڑ کر سر اور منہ پر گولیاں برسا دیں۔

ایس ایس پی ضلع شرقی تنویر عالم کا کہنا تھا کہ ملزم نواب اور دلدار کی جاں بحق بچوں کے باپ تاج محمد سے پرانی دشمنی تھی اور ملزمان تاج محمد کو قتل کرنے آئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں