ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

کتے نے نومولود بچے کو آپریشن تھیٹر میں بھنبھوڑ کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتردپردیش کے آپریشن تھیٹر میں کتے نے نومولود بچے کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے فرخ آباد میں واقع نجی اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں خونخوار کتے نے نومولود بچے پر حملہ کیا اور اُسے بھنبھوڑ کر مار ڈالا۔

اہل خانہ کے مطابق آپریشن تھیٹر میں موجود اسپتال کا عملہ کتے کو مسلسل چمکار کر بلا رہا تھا، اور پھر انہوں نے دو گھنٹے بعد بتایا کہ بچے کا انتقال ہوگیا۔

- Advertisement -

’ہم نے جب بچے کو دیکھا تو اُس کی گردن، کمر اور پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں پر کتے کے پنجوں کے نشانات تھے‘۔

چیف میڈیکل آفیسر چندر شیکھر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مویندرا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور شفاف تحقیقات کی ہدایت جاری کردی۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں نے کتے کو اژدھے کا شکار بننے سے کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیں

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جس اسپتال میں یہ واقعہ پیش آیا وہ سرکاری اسپتال کی آڑ میں غیر قانونی طور پر کام کررہا ہے‘۔

اہل خانہ کی مدعیت میں ایف آئی آر والد روی کمار کی مدعیت میں درج کی گئی جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’میری اہلیہ کنچن اسپتال میں داخل تھیں، اور انہیں ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا تھا‘۔

’آپریشن کے بعد اہلیہ کو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا جبکہ ڈاکٹرز نے بچے کو وہیں روک لیا تھا، ایک گھنٹے بعد ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا کہ بچہ انتقال کرچکا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں