دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم خاتون سائیکل سوار کی مدد کو پہنچ گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں سائیکل ریس کے دوران خاتون سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوئیں تو ان کی مدد کو امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم پہنچے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
خاتون سائیکل سوار کا تعلق الواٹبہ سائیکلنگ ٹیم سے تھا اور حادثے کے نتیجے میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔
بقلب الأب و حرص الحاكم المحب لشعبه و القائد القريب منهم .. صاحب السمو الشيخ #محمد_بن_راشد آل مكتوم حفظه الله و رعاه يُسارع لمساعدة احدى المتسابقات المشاركات في منافسات بطولة سيح السلم للدراجات الهوائية بعد سقوطها .. pic.twitter.com/S91h8JW3fc
— إبراهيم بهزاد (@ibahzad) January 15, 2020
واضح رہے کہ مارچ 2018 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک ایسے یورپی خاندان کی مدد کی تھی جس کی گاڑی متحدہ عرب امارات کے صحرا میں پھنس گئی تھی۔
شیخ محمد کی جانب سے یورپی خاندان کی مدد کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں، شیخ محمد کے وفد کی جانب سے سیاحوں کی گاڑی کو ریت سے نکال کر سڑک پر لایا گیا تھا۔
حکام کی جانب سے انہیں مرکزی سڑک کی طرف کی رہنمائی بھی کی گئی تھی جہاں سے وہ اپنا سفر محفوظ طور پر جاری رکھ سکتے تھے۔