اشتہار

الیکشن کمیشن نے مرحوم شخص کی اسمبلی رکنیت معطل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: الیکشن کمیشن کی جانب سے مرحوم شخص کی اسمبلی رکنیت معطل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مرحوم شخص کی اسمبلی رکنیت معطل کردی، پیپلزپارٹی کے غلام شاہ جیلانی ستمبر 2019 میں انتقال کرگئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے غلام شاہ جیلانی کا نام بھی معطل ارکان کی فہرست میں ڈال دیا، غلام شاہ جیلانی پی ایس 86 دادو پر ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ضمنی الیکشن میں پی ایس 86 پر مرحوم غلام شاہ جیلانی کے بیٹے ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر 318 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 70، سینیٹ کے 12 اراکین کی رکنیت، پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ اسمبلی کے 40، کے پی اسمبلی 60 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ممبران کی رکنیت معطل کی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جن اراکین کی رکنیت معطل ہوئی ان میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، فرخ حبیب، برجیس طاہر، زرتاج گل، عامرلیاقت، پرویز اشرف، نور الحق قادری، عامرکیانی سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں