اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے فیصل واؤڈا پر بڑی پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے فیصل واؤڈا کے میڈیا ٹاک شوز پر جانے کی پابندی عائد کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےفیصل واؤڈا سے ٹاک شو میں پیش کیے جانے والے رویے پر وضاحت طلب کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’وزیراعظم نےفیصل واوڈا پر ٹاک شو میں شرکت پر 2ہفتےکی پابندی عائد کردی‘۔

وزیراعظم کی جانب سے عائد ہونے والی پابندی کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل آئندہ دو ہفتوں تک حکومت یا اپنی پارٹی کی جانب سے کسی بھی ٹاک شو میں شرکت نہیں کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم سے فیصل واؤڈا نے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق عمران خان نے وفاقی وزیر سے سخت سوالات کیے اور اُن سے ٹاک شو میں کی جانے والی حرکت پر وضاحت بھی طلب کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر میزبان کاشف عباسی کے شو میں آئے تھے اس دوران انہوں نے میز پر ایک جوتا رکھ دیا تھا جس پر پی پی اور مسلم لیگ ن کے اراکین نے شو کا بائیکاٹ کیا تھا۔

ایک روز قبل پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے  پروگرام آف دی ریکارڈ اور کاشف عباسی پر 60 روز کی پابندی عائد کی جس پر صحافتی جماعتوں نے حقِ صدا بلند کی اور اس پابندی کو صحافت پر قدغن قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں