بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

تصویر میں ردوبدل کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ٹیچر کو مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی عدالت نے تصویر میں تبدیلی کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے بھارتی شہری پر ساڑھے 4 لاکھ جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں عدالت نے کسی دوسرے شخص کی تصویر میں رد و بدل کرکے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے جرمانے کی سزا سنا دی۔

دبئی میں مقیم 31 سالہ بھارتی ٹیچر نے کسی دوسرے شخص کی تصویر میں تبدیلی کرکے اسے کتے سے مشابہ کرکے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

اماراتی عدالت نے مجرم کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا جبکہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرکے انسٹاگرام اکاونٹ بھی بند کردیا گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ 40 سالہ بھارتی شخص جو دبئی میں ایک نجی کمپنی میں بطور منیجر ملازمت کررہا ہے نے شکایت درج کروائی تھی کہ 31 سالہ ٹیچر نے انسٹاگرام پر اس کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں اسے کتے سے مشابہ دیکھایا گیا تھا اور کپشن دیا تھا کہ ‘ہمارے پاس فروخت کےلیے کتے کی نئی نسل آئی ہے’۔

متاثرہ شخص کی شکایت پر سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ نے مجرم کو گرفتار کرکے اس کا موبائل ضبط کرکے معائنے کےلیے بھیج دیا تھا جس کے بعد اسے ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

اماراتی عدالت نے متاثرہ شخص کا بیان اور تفتیش کاروں کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد ثبوتوں کی روشنی میں 31 سالہ ٹیچر پر 10 ہزار درہم (4 لاکھ 21  ہزار 9 سو روہے) کا جرمانہ عائد کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں