تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

غصیلے بیلوں سے ٹکرانے کا مقابلہ، نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورائی میں جنگلی بیلوں سے ٹکر لینے کا خطرناک کھیل منعقد ہوا جس کے دوران 1 شخص ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورائی میں امسال بھی ’جلی کٹو‘ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگ بھپرے ہوئے بیلوں کے کوہان پر لٹکے اور زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی۔

جلی کٹو کے مقابلے دیکھنے کے لیے بھارت کی دیگر ریاستوں سے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچی جنہوں نے خطرناک مقابلے کو دیکھا اور مناظر سے لطف اندوز بھی ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سالانہ مقابلے کے دوران افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب ایک بھپرا ہوا بیل عوام میں داخل ہوگیا اور اُس نے وہاں بیٹھے لوگوں کو ٹکریں مارنا شروع کردیں۔

میلے میں شرکت کرنے والے افراد نے جانیں بچانے کے لیے دوڑ لگائی تو بھگدڑ مچنے سے 30 سے زائد شہری زخمی ہوئے، واقعے کے فوری بعد ہنگامی حالت نافذ کی گئی جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بیل نے اپنی زد میں آنے والے نوجوان کو ٹکریں مار مار کر ادموہا کردیا جسے منتظمین نے بمشکل چھڑوایا اور پھر اُسے اسپتال لے کر بھاگے، سینے پر اندورنی چوٹیں آنے کی وجہ سے نوجوان جانبر نہ ہوسکا اور وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے ’جلی کٹو‘ مقابلوں پر پابندی کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ان مقابلوں کو انسانیت سوز قرار دیتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -