جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے ای کامرس پالیسی متعارف کرائی، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے ای کامرس پالیسی متعارف کرائی، ای کامرس ملکی معیشت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں مشیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت کامرس،اسٹیٹ بینک،ایف بی آر، پاکستان پوسٹ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملکی برآمدات کے اضافے میں ای کامرس پالیسی انتہائی معاون ثابت ہوگی، پالیسی کاروباری برادری، نوجوانوں کے لیے ترقی کے بےشمارمواقع فراہم کرے گی۔

- Advertisement -

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پرائیویٹ سیکٹرکی جانب سے ای کامرس پالیسی کا خیرمقدم کیا گیا، پرائیویٹ سیکٹر نے پالیسی پر عملدرآمد کے روڈمیپ پر گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان پوسٹ اندرون وبیرون ملک مصنوعات ترسیل کے لیے ٹریکنگ سسٹم لگائے، پاکستان پوسٹ کے وسیع نیٹ ورک کو ای کامرس فروغ کے لیے بروے کار لایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ای کامرس ملکی معیشت کی اہم ترین ضرورت ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومت نے ای کامرس پالیسی متعارف کرائی، مقصد چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروبار کو آسانیاں فراہم کرنا ہے، کاروباری برادری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں برؤے کار لانے میں مدد دیناحکومتی ترجیح ہے، اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ پالیسی سےاستفادہ کی راہ میں رکاوٹیں دور کریں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ، ٹیکنالوجی پرعبور رکھنے والے نوجوانوں کی راہ میں رکاوٹیں دور کی جائیں، فری لانسرز کے لیے ترسیلات زر کی 5 ہزار ڈالر کی حد میں اضافے کی تجویز پرغور کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں