اشتہار

ہارمونیم کے ساتھ گانا گانے کی کوشش کرنے والا کتا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آئے روز نت نئے ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں مگر اُن میں سے چند کلپ ایسے ہوتے ہیں جو صارفین کی توجہ بہت جلد حاصل کرلیتے ہیں۔

کیا آپ نے سُنا ہے کوئی کتا گانا گا سکتا ہے؟

فیس بک پر صوبر خان نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود ہامونیم بجا رہے تھے اور اُن کا کتا ساتھ میں ریاض یعنی گانا گانے کی کوشش کررہا تھا۔

- Advertisement -

صوبر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین کو کہا کہ ’وہ کتے (باغھا) پر ہنسیں نہیں، آج صبح میں اور باغھا مل کر گانا گا رہے تھے‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ہارمونیم بجانے والا شخص آلاب لے رہا ہے تو کتا بھی اُس کے ساتھ یہی کوشش کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک بیس لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور انہوں نے کتے کی اس کوشش کو سراہا جبکہ متعدد نے صوبر کا مذاق بھی بنایا۔

سوشل میڈیا کے کئی صارفین نے لکھا کہ ’یہ کتا راک اسٹار ہے اور اسے بھی کہیں پرفارم کرنے کا موقع ملنا چاہیے‘۔

https://www.facebook.com/subir.khan.35/videos/1800295480106288/

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں