اشتہار

شہری نے آنکھ میں کیمرا لگوا لیا، آخر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا : کینیڈین شہری نے آنکھ ضائع ہونے پر ٹرمینٹر کی طرح آنکھ میں کیمرہ لگوا لیا، جس کے ذریعے وہ 30 منٹ کی ویڈیو بھی شوٹ کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے رہائشی روب اسپینس کی 2008 میں ایک آنکھ گولی لگنے سے ضائع ہوگئی تھی جس کے باعث ڈاکٹرز سے اس آنکھ کو نکال دیا تھا۔

آنکھ نکالنے کے بعد مصنوعی یا پتھریلی آنکھ لگوانے کے بجائے روب نے کیمرہ لگوانے کی خواہش ظاہر کی جس کے ذریعے وہ لوگوں کے انٹرویو ریکارڈ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جب ان کی آنکھ میں سرخ لائٹ روشن ہوتی ہے آنکھ ٹرمنیٹر کی طرح معلوم ہوتی ہے لیکن وہ خود کو ٹرمنیٹر کہلوانے کے بجائے آئی بورگ کہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمرے والی آنکھ کو آن کرکے روب کو دیکھنا ہوتا ہے جبکہ پلک جھپکتے ہی کیمرا اپنا کام (ریکارڈنگ) شروع کردیتا ہے جسے موبائل فون یا کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ برائے راست نشر بھی کیا جاسکتا ہے۔

آنکھ نما کیمرے کے ساتھ سرکٹ بورڈ، وائرلیس ٹرانسمیٹر اور چارجنگ کے قابل بیٹری بھی لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ کیمرے والی آنکھ کسی دماغی اعصاب سے نہیں جڑی اسی لیے یہ انہیں دیکھنے میں کوئی مدد فراہم نہیں کرتا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کینیڈین شہری کے پاس اس وقت دو آنکھیں ہیں، ایک آنکھ کے قریب مقناطیس آتے ہی اس کی لائٹ روشن ہوجاتی ہے جبکہ دوسری آنکھ میں ویڈیو کیمرا نصب ہے جو ریکارڈنگ کا کام کرتا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روب اسپینس اپنی آنکھیں زیور کی طرح بدلتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں