اشتہار

ابوظبی بس حادثہ، ہلاک شدگان میں پاکستانی ڈرائیور بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی دارالحکومت میں بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے جس میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے علاقے الرحا میں دو روز قبل مسافر بس تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث ٹرک میں‌ جاگھسی تھی جس کے نتیجے میں 6 خواتین ہلاک اور 19 زخمی ہوگئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے، جو حادثے کے وقت بس میں اپنی موت سے بے خبر سو رہے تھے۔

- Advertisement -

متاثرہ بس میں صفائی کرنے والی کمپنی کی 24 خواتین ملازمین کو ابوظبی کے شہر شہاما لے جارہی تھی، جس میں سوار خواتین کا تعلق نیپال اور سری لنکا سمیت دیگر ایشیائی ممالک سے تھا جبکہ ڈرائیور رضوان اللہ کا تعلق پاکستان سے تھا جو بس میں واحد مرد تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والے 4 افراد کی شناخت ہوئی ہے جس میں ایک پاکستانی ڈرائیور رضوان اللہ ہوں جبکہ کرشنا کماری، بھوانا اور امیشا کا تعلق سری لنکا سے ہے جبکہ دو خواتین کی شناخت ہونا تاحال باقی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر ایک کار ڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش آیا جو ٹرک کے آگے کار آہستہ کرکے گاڑی موڑ رہا تھا جس کے باعث ٹرک ڈرائیور کنفویز ہوا اور بریک لگایا جس کے باعث اس کے پیچھے والے ٹرک نے بھی بریک لگایا تاہم دوسرے ٹرک کے پیچھے تیز رفتاری سے آتی بس کا ڈرائیور بریک نہ لگا سکا اور ٹرک میں جاگھسا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی 19 خواتین کو شیخ زید اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق نیپال سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں