ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی: قیوم آباد کے قریب فائرنگ، حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں قیوم آباد کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں حساس ادارے کا سابق افسر مشتاق خان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیوم آباد کے قریب کار میں سوار شخص سڑک کنارے کھڑے ٹھیلے والے سے فروٹ خرید رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مشتاق خان جاں بحق اور فروٹ والا زخمی ہوگئے۔

ایس اپیس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق کار سوار مشتاق خان ولد گل رحمن ڈیفنس فیز 2 میں ایک نجی اسکول ایچی سن ماڈل اسکول کے مالک تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن میں پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر جائے وقوعہ سے گولیوں کے خالی خول بھی ضبط کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کے اطراف آبادی نہیں ہے، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے منظور کالونی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں