جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کوہلی نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، امپائر نے بھی آنکھیں بند کر لیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی کپتان نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں جب کہ امپائر نے بھی قانونی شکنی پر آنکھیں بند کر لیں۔

دوسرے ون ڈے میں ویرات کوہلی رن بنانے کےدوران پچ کے بیچ میں دوڑتے رہے لیکن امپائر نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا، ممنوعہ حصے میں بھاگنے پر امپائر نے بھی نوٹس نہیں لیا اور معاملے کو نظر انداز کردیا۔

واقعے پر آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح امپائر نے قوانین کی دھجیاں اڑانے والے پلیئر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، انہوں نے کہا کہ اگر میں امپائر ہوتا اور یہ سب دیکھتا تو پلیئر کو ضرور وارننگ دیتا، اگر فیلڈ امپائر معاملے کو نظر انداز بھی کرتا ہے تو تھرڈ امپائر کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

قانون کے تحت اگر کسی ٹیم کا پلیئر میچ کے دوارن پچ کے بیچ میں چلتا ہے تو اس ٹیم کے 5 رنز بطور سزا کٹوتی کی جاتی ہے، حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی کے دوران ٹیسٹ میچ میں پاکستانی امپائر علیم ڈار نے آسٹریلوی ٹیم پر 5 رنز کا جرمانہ کیا تھا۔

بھارت کی کھلم عام خلاف ورزی پر کرکٹ حلقوں نے آئی سی سی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا کہ بھارت کے لیے الگ قوانین کیوں ہیں؟ کیا بھارتی ٹیم قوانین سے بالا تر ہے؟

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں