اشتہار

ننھے کینگرو کی یتیمی نے دل دہلا دئیے، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : آسٹریلوی جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث اپنے ماں باپ کو کھونے والے کینگرو کی تصویر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے جہاں ایک ارب سے زائد جانور ہلاک ہوگئے وہیں ایک ایسا کینگرو بھی موجود ہے جو اپنے والدین گنوا چکا، ایسے میں وہ اپنا غم انسان کو سمجھا تو نہیں سکتا لیکن سوشل میڈیا پر اس کی ایک ایسی تصویر ضرور وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر اس کے غم کا اندازہ ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کینگرو اپنی گود میں کھلونا ٹیڈی بیئر کو لیے ہوئے ہے اور اسے زور سے بوسہ بھی دے رہا ہے۔

- Advertisement -

تصویر دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ مذکورہ کینگرو کے ماں باپ اب اس دنیا میں نہیں رہے اور وہ انہیں بہت یاد کر رہا ہے۔

تسمانیہ سینیٹر پیٹر وش ولسن اور گرین کے ایڈوائزر ٹم بیشارا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شائع کی جو دیکھتے ہی دیکھے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اس تصویر کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرنے والی ان کی والدہ انہیں نیو ساوتھ ویلز کے شمالی ریور خطے سے لائی ہیں، بیشارا بھی یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ ان کی یہ تصویر ان کی توقعات سے زیادہ مشہور ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ یہ تصویر آسٹریلیا میں شیئر ہورہی ہے لیکن یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس نے خطہ اوشیانا سے نکل کر یورپ اور جنوبی امریکا میں بھی شہرت پالی ہے جبکہ امریکا کے کچھ مارننگ شوز میں بھی اس تصویر کو آن ایئر کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں