علی پور : اسکول کے پارک میں پلر گرنے سے دو بچے دب کر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، کنکریٹ کے پلر جھولے لگانے کیلئے بنائے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے اسکول میں دو بچے پلز گرنے سے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری اسکول علی پور میں کنکریٹ کا پلر گرا ہے۔
اسکول میں کنکریٹ کے پلر جھولے لگانے کیلئے بنائے گئے تھے جو انتہائی کمزور ثابت ہوئے اور گر گئے،
پلر کی زد میں آکر اسکول کے پارک میں کھیلنے والے دو بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے، اور پاس ہی موجود دو بچے زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والے دو بچوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دفراہم کی گئی تاہم زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق اسکول میں کنکریٹ کے پلر جھولے لگانے کیلئے بنائے گئے تھے۔