اشتہار

’ایک چھوٹی سی لڑکی سے مار کھاتا اچھا نہیں لگوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے بارے میں جاننے کے لیے ان کے مداح متجسس رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دئیے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ شادی سے پہلے کی زندگی اچھی ہے یا بعد کی، یاسر حسین اس کا جواب دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سچ کہوں گا تو ایک چھوٹی لڑکی سے مار کھاتا اچھا نہیں لگوں گا۔‘

- Advertisement -

ایک اور صارف نے حالیہ ڈراموں میں سب سے پسندیدہ ڈراموں کا پوچھا تو یاسر نے اپنی شادی اور ’میرے پاس تم ہو‘ کا نام لیا۔

ایک صارف نے پوچھا کہ اقرا کی کس عادت نے آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ اقرا آپ کے لیے زندگی کی بہترین ساتھی ہیں۔

یاسر حسین نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سب کی بہت عزت کرتی ہے۔‘

واضح رہے کہ 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اقرا اور یاسر کی جوڑی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہے اور مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتی ہوئی نظر آتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں