اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک دو وزرا احمقانہ باتیں کرتے رہتےہیں وہ فردوس ہو یا کوئی بھی، اگر کوئی احمقانہ بات کرے گا تو اسے احمقانہ ہی کہوں گا۔
پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیاکہہ رہاہےآٹےکابحران ہےتواس کامطلب بحران ہے،کیا وزیراعظم فوڈ کنٹرول کو فون کر کے ہدایات دیں گے؟ یہ کام تو صوبوں کا ہے، گورننس سسٹم کابیڑہ غرق مسلم لیگ ن نے کیا ہے، شہبازشریف نےتنہا 12 ، 13ٹریلین روپےخرچ کیے، جوبلدیاتی اداروں نے خرچ کرنے تھے شہبازشریف کے پاس چلے گئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میں جو گفتگو کرتا ہوں تقریباً سب کا یہی خیال ہے، میرانکتہ یہ ہے وہ اصلاحات کہاں ہیں جن کاوعدہ کیا تھا، عمران خان عثمان بزدار کو نہیں ہٹا رہے وہ خود ہی خیال کرلیں، عثمان بزدار سےکہتا ہوں اب تگڑے ہوجائیں اور کارکردگی دکھائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق کے62 فیصد فنڈز صوبوں کو چلےجاتے ہیں، سندھ میں جو بحران ہے کیا اس کاجواب عمران خان نےدینا ہے؟ لوگ ناکام ہوتے ہیں اور ذمہ داری عمران خان پر ڈالتے ہیں، پنجاب ہو یا سندھ بڑےمسائل ہیں، صوبوں کے بغیر وفاقی حکومت کارکردگی نہیں دکھاسکتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ابھی تک کچھ بھی نہیں بدلہ وہی چل رہا ہے، وزیراعظم کو جو خط لکھا اس میں عثمان بزدار کا کوئی ذکر نہیں، میں نے عثمان بزدار کا کہیں نام نہیں لیا۔