جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے 466 ملازمین کی جعلی ڈگریوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرایوی ایشن غلام سرور نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ 5سال میں466 پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں بوگس نکلیں ، آئندہ ڈگریوں کی تصدیق کے بعد ملازمین کو مستقل کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ زیربحث آیا، وزیر ایوی ایشن غلام سرور نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرایا۔

تحریری جواب میں کہا 5 سال میں466 پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں بوگس نکلیں ، پی آئی اے اس حوالے سے پالیسی وضع کررہاہے، آئندہ ڈگریوں کی تصدیق کے بعد ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔

وزیرایوی ایشن غلام سرور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جعلی ڈگری کا حامل اب بچ نہیں پائے گا، جعلی ڈگری جمع کراناقانوناً جرم ہے، اس وقت 47 پائلٹس کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں ، مذکورہ پائلٹس کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں : جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ایک ایک کرکے نکالیں گے، چیف جسٹس

یاد رہے گذشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں پی آئی اے نجکاری خسارہ کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا جعلی ڈگری کے مقدمات یہاں سنیں گے، جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین ایک ایک کرکےنکالیں گے، پی آئی اے ملازمین نے الخیر یونیورسٹی سے ڈگریاں لے رکھی ہیں، الخیر یونیورسٹی اسناد فروخت کرتی ہے، جعلی ڈگری والے طیارے چلارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں