اشتہار

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، دو روز میں 5 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تھم نہ سکی، قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 170 سے زائد دن گزر گئے، عالمی برادری کے دباؤ کے باوجود مودی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا اور مقبوضہ وادی میں جارحیت تاحال برقرار ہے۔

بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج، اسپشل آپریشن اور ریزرو فورس کے اہلکاروں نے نام نہادآپریشن کی آڑ میں گولیاں مار کر 2 کشمیریوں کو شہید کیا۔

- Advertisement -

قبل ازیں اسی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک بھارتی فوجی اور اسپیشل پولیس آفیسر ہلاک ہوگئے تھے۔
دوسری جانب گزشہ روز شوپیاں اور پلوامہ میں شہید ہونے والے 3 کشمیری نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ محاصرہ اور رکاوٹیں توڑ کر پہنچے، شرکاء نے آزادی کشمیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 170 سے زائد دن گزر گئے ہیں،وادی میں اسکول کالج تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں