جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن میں خواہشات پر فیصلے نہیں ہوتے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں خواہشات پر فیصلے نہیں ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیصل واوڈا سے متعلق میڈیا میں ایک رپورٹ آئی ہے، حکومت اپنے وزیر کے ساتھ نہیں قانون کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں خواہشات پر فیصلے نہیں ہوتے، فیصل واوڈا سے متعلق کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن جائے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آٹے کا بحران مصنوعی ہے کچھ لوگ نے ذاتی مفاد دیکھا، پنجاب میں آج بھی گندم کی کمی نہیں،آٹے کی قلت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم عمران خان مسائل کا مقابلہ کرتے ہیں بھاگتے نہیں، طعنہ دینے والے بلاول خود بڑی کٹھ پتلی ہیں۔

جعلی حلف نامہ جمع کرانے کا الزام، فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

واضح رہے کہ وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں