تازہ ترین

ماں کی غفلت، پیدائش کے بعد نومولود بچہ ہلاک

روم: اٹلی میں ماں کی غفلت اور نہ دانستگی کے باعث نومولود بچہ پیدائش کے بعد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں یہ واقعہ پیش آیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اسے خبر ہی نہیں تھی کہ وہ بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ بچے کی موت کے بعد ماں کے خلاف غیرارادی قتل کے مقدمے کے تحت سزا سنائی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گھر میں بچے کی پیدائش کے بعد ماں اچانک چونک اٹھی جس کے باعث نومولود زمین پر گرا اور سر پر چوٹ آئی۔ 30 سالہ خاتون کی والدہ نے فوری طور پر بچے کو تولیے میں لپیٹا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچگی کا عمل بھی ٹھیک طرح مکمل نہیں ہوا تھا کہ نومولود زمین پر گرا جس کے باعث سر پر گہری چھوٹ آئی جو بچے کی موت کی وجہ بنی۔ عدالت نے ماں کے خلاف سزا تبدیل کرتے ہوئے اسے گھر میں ہی نظر بند کرنے کا حکم دیا۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے خود کے حاملہ ہونے کا سوچا ہی نہیں تھا، انہوں نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ بچے کی ماں بن جائیں گی۔ پیدائش کے بعد نومولود کو اسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑتا ہوا دو دن کے بعد ہلاک ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -