اشتہار

’شبانہ اعظمی کے حوالے سے اچھی خبر ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ رائٹراور شاعر جاوید اختر نے تصدیق کی ہے کہ اُن کی اہلیہ شبانہ اعظمی کی طبیعت اب بہت بہتر ہے اور تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شبانہ اعظمی دھیراوبھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اداکارہ روبہ صحت ہے لہذا اُن کو جلد ہی گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

اداکارہ کے شوہر جاوید اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک اچھی خبر ہے، شبانہ اعظمی کے تمام ٹیسٹ، میڈیکل رپورٹ بشمول ایم آر آئی بہت بہتر آئی ہے، انہیں حادثے میں کوئی ایسی چوٹ نہیں آئی جس کی وجہ سے اندرونی طور پر بھی نقصان پہنچا ہو‘۔

- Advertisement -

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ تمام رپورٹس کو دیکھنے کے بعد اب ہم سب راحت کا سانس لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شبانہ اعظمی کی طبیعت اب کیسی ہے؟

یاد رہے کہ 18 جنوری کو ممبئی ایکسپریس وے پر شبانہ اعظمی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک میں جاگھسی تھی، جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔

شبانہ اعظمی کو پنویل میں واقع ایم جی ایم اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا ایکسرے اور ایم آر آئی کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دھیراوبھائی امبانی اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں