بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ: بھارتی ریاست کولکتہ میں نوجوان لڑکی نے ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کولکتہ کے علاقے ریجنٹ پارک میں لڑکی سے والدہ کا فون گر کر خراب ہوگیا جس کے سبب والدہ نے اسے ڈانٹا تو لڑکی کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

خودکشی کرنے والی کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے جبکہ وہ آئندہ ماہ امتحانات میں شرکت کرنے والی تھی، دو روز قبل اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی دوپہر جب لڑکی باہر گئی تو والدہ کو موبائل فون ساتھ لے گئی لیکن گھر لوٹتے وقت غلطی سے فون سڑک پر گر کر خراب ہوگیا تھا۔

پڑوسی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے والد کو دوسرے موبائل فون کے لیے کہا لیکن فون کو نقصان پہنچانے پر اسے ڈانٹا گیا، جب وہ گھر پہنچی تو والدہ نے اس کو پڑھائی پر توجہ دینے کے بجائے موبائل فون کے ساتھ وقت گزارنے پر ڈانٹ دیا۔

کچھ دیر بعد وہ کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی، گھر والے اسپتال لے جارہے تھے کہ لڑکی نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں